ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت سید شاہ ابوالمعالی ؒ کے چارسو25ویں عرس کی تقریبات جاری

 حضرت سید شاہ ابوالمعالی ؒ کے چارسو25ویں عرس کی تقریبات جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد ) حضرت سید شاہ ابوالمعالی قادری الکرمانی رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کی تقریبات جاری،عرس کے دوسرے روز زائرین کی بڑی تعداد نے مزار شریف پر حاضری دی۔
 صاحبزادہ حافظ مفتی پیر سید علی زین العابدین شاہ قادری کرمانی ولی عہد سجادہ نشین کا خصوصی خطاب، بانی بزمِ غوثیہ انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر عابد علی قادری نے شرکت کی۔ حضرت سید شاہ ابوالمعالی ؒ کے چارسو25ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ زیر سرپرستی شیخ طریقت پیر سید محمد سلیم اکبر شاہ قادری کرمانی موجودہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ معالیہ جبکہ نوجوان عالم دین آل نبی اولاد علی ،جگر گوشہ حضرت سید شاہ ابو المعالی، صاحبزادہ حافظ مفتی پیر سید علی زین العابدین شاہ قادری کرمانی ولی عہد سجادہ نشین نے خصوصی خطاب کیا،بانی بزمِ غوثیہ انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر عابد علی قادری ، نوجوان سکالر کبیر احمدسمیت علمی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔تیسر ی علمی و روحانی نشست آج بعد نماز عصر ہوگی، قرآن خوانی اور دعا کیساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوجائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer