یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے: بلاول بھٹو

یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے: بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یوکرین یا دنیا کے دیگر معاملات سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ملک میں ہونے والی تباہی ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع میں پاکستان فریق نہیں ہے ، یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روسیوں کا اپنا نقطۂ نظر اور مغرب کا اپنا نقطۂ نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بحران سے مل کر نمٹنے کا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔