گولی کھانے کے باوجود پولیس انسپکٹر نے بہادری کی اعلی مثال قائم کر دی

گولی کھانے کے باوجود پولیس انسپکٹر نے بہادری کی اعلی مثال قائم کر دی
کیپشن: police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا  زخمی انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو بھی دبوچ لیا ۔
 پولیس کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات انسپکٹر فخرزمان خان اپنی گاڑی پر کریم بلاک میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے انسپکٹر فخر زمان خان معمولی زخمی ہو گئے تاہم مذکورہ انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو دبوچ لیا، جسے گلشن اقبال پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔