ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار خبردار!!ایک اور پنڈوروا باکس کھلنے کو تیار

Pandora Papers 2021
کیپشن: Pandora Papers
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آف شورکمپنیوں کاپھرشور ایک بار پھر مچنے کو تیارہے۔کس بڑی شخصیت نے کہاں دَھن چھپایا؟آئی سی آئی جے کا نیاپینڈورا باکس آج کھلےگا۔پاکستانی وقت کےمطابق شب ساڑھے9بجےدنیاکی نامورشخصیات کےمالی امورکی تفصیلات سے پردہ اٹھایا جائے گا ۔پنڈورا پیپرز پر117ممالک کے600 سےزائدصحافیوں نے تحقیقات کیں۔ 2 پاکستانی صحافی بھی تحقیقات کا حصہ بنے۔

 پانامہ پیپرز جیسے پنڈورا پیپرز آج شب پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے مکھڑا دکھائیں گے۔ مگر کیا کیجے کہ2 زمان پارک لاہور پر رجسٹرڈ آف شور کمپنیوں کے نام ایک رات پہلے ہی سب کے سامنے آ گئے۔
اس پر وزیراعظم کےمعاون خصوصی ‏شہباز گل بولے کہ زمان پارک میں دو گھر ایک پتے پر ہیں۔آف شور کمپنیوں کے مالک فریدالدین سے عمران خان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ فریدالدین نے بھی کہا کہ عمران خان سے تین سال سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔
پنڈوراپیپرزایک کروڑ 19لاکھ خفیہ دستاویزات پر مشتمل ہیں۔اعداد و شمار کے حساب سے پنڈورا پیپرز، پانامہ پیپرز سے بھی بڑے ہیں اور پنڈورا پیپرز کا پنڈورا بھی کوئی اور نہیں  بلکہ آئی سے آئی جے یعنی انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس ہی کھولے گا۔ یہ وہی آئی سی آئی جے ہے جس نے پانامہ پیپرز لیک کیے جو بہت سوں کے کیریئرز کا سر لے گئے۔
دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات میں پوری دنیا سے 600سے زائد رپورٹرز نے پورے2سال تک حصہ ڈالا۔پاکستان کے سینئر صحافی عمر چیمہ اورفخر درانی نے بھی ان تحقیقات میں حصہ لیا۔
اس کام میں 117 ملکوں کے150میڈیا ادارے بھی شریک ہوئے۔کسی بھی تحقیق پر کام کرنے والی یہ دنیا کی سب سے بڑی صحافتی ٹیم ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer