اساتذہ نے حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

اساتذہ نے حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) حکومت ناانصافیوں کیخلاف سکول وکالج اساتذہ کا مل کر جدوجہد کا فیصلہ، پنجاب ایمپلائز سروس پروٹیکشن الائنس کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا جبکہ مطالبات کے حصول کیلئے 15 سے زائد سکول اور کالجز کی اساتذہ تنظیمیں متحد ہوگئی۔

42حکومت کی ناانصافیوں کیخلاف سکول وکالج اساتذہ نے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ایمپلائز سروس پروٹیکشن الائنس کے نام سے اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ اتحاد میں پندرہ سے زائد سکول اور کالجز کی اساتذہ تنظیمیں شامل ہیں۔ صوبائی صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چودھری اتحاد کے متفقہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

صدر نوائے اساتذہ کالجز پروفیسر ندیم اشرفی سرپرست اعلی، سینئر ہیڈ ماسٹر محمد نعیم پیسپا کے جنرل سیکرٹری، پی ٹی یو سے رانا لیاقت علی چیف آرگنائزر پیسپا، پی ٹی یو سے وحید مراد یوسفی سینئر وائس چیئرمین اور پیسپا میں ینگ لیکچرز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

صوبائی صدر پیکٹ کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ مطالبات میں پے اینڈ سروس پروٹیکشن، 3 درجاتی ٹائم سکیل کا حصول اور ایس ایس ایز کی فوری اور غیر مشروط مستقلی شامل ہے۔