ایل ڈی اے سٹی منصوبے  کے ترقیاتی کاموں کی مکمل رپورٹ طلب

ایل ڈی اے سٹی منصوبے  کے ترقیاتی کاموں کی مکمل رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے پرسپریم کورٹ کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد نیب نے موقع  پرمنصوبے کے ترقیاتی کاموں سمیت اب تک ہونیوالی پیشرفت پر مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے سٹی میں فزیکل ڈویلپمنٹ ورکس اور ایکوائر کی گئی اراضی پر جامع رپورٹ مانگی ہے، منصوبے کے فائل ہولڈرز کی تعداد اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ادائیگیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔  ایل ڈی اے سٹی کی لینڈ ایکوزیشن کا ٹارگٹ تیرہ ہزار کنال تھا جبکہ گیارہ ہزار کنال سے زائد اراضی ایکوائر کی جاچکی ہے،  نیب کی رپورٹ طلب کرنے کے بعد ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے انجنئیرنگ ونگ سے فزیکل پراگریس مانگ لی۔

 ایل ڈی اے سٹی کے پیکج ٹو اور تھری کے حوالے سے حقیقی ڈویلپمنٹ ورک پر تفصیل طلب کی گئی ہے،  ایل ڈی اےسٹی انجنئیرنگ ونگ کے پی ڈی حماد الحسن کو حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل انجینئرنگ ونگ ڈویلپمنٹ ورک پر حقائق پر منی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer