تھانیداروں کی موجیں ختم ہونے کا وقت آگیا

تھانیداروں کی موجیں ختم ہونے کا وقت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اب تھانیدارسرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال میں نہیں لے سکیں گے۔ گاڑیوں کی حرکات وسکنات پر نظر رکھنے کے لیے کیمرے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

اب تھانے کی آپریشنز اور انوسٹی گیشن کی گاڑیاں نہ تو صاحب کے بچوں کو سکول چھوڑنے جائیں گی اورنہ ہی ذاتی کام کے لیے استعمال ہونگی کیونکہ گاڑیوں کے غلط استعمال کے روک تھام کے لیے سیف سٹی سے منسلک گاڑیوں پرکیمرے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ شہرمیں موجود آپریشنز و انوسٹی گیشنز کی گاڑیوں کو کیمرے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اور سوسے زائد گاڑیوں پرکیمرے نصب کر کے سیف سٹی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی ان گاڑیوں کی تمام مومنٹ پرنظررکھے گی اوراگران کاغلط استعمال ہوا تو فوری نشاندہی کر کے متعلقہ افسر کو آگاہ کیا جائے گا۔اس سے ایک تو گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال رکے گا دوسرا کروڑوں روپے کے فیول کی بچت ہوگی اس سے پہلے پی آریوکی گاڑیوں پربھی مانیٹرنگ کے لیے کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer