جناح ہسپتال میں چوہوں کے ڈیرے

جناح ہسپتال میں چوہوں کے ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جناح ہسپتال میں صفائی کے نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا، وارڈز سمیت آپریشن تھیٹرز میں چوہوں نے ڈیرے ڈال لیے، مریضوں کی صحت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے مختلف حصوں میں چوہوں کی بھرمار نے صفائی کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جناح ہسپتال میں ماہانہ لاکھوں روپے صفائی پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کو چوہوں نے اپنا مسکن بنا رکھا ہے۔

 یہ نہ صرف معیاری علاج کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں بلکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی صحت کیلئے ایک بڑا خطرہ بھی ہے۔