ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 4 افراد کی ہلاکت، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: 4 افراد کی ہلاکت، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: ساندہ میں تیزرفتارٹرک کی ٹکرسےایک ہی خاندان کے4افرادکی ہلاکت، ساندہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گزشتہ رات ایم اےاوکالج کےقریب بوتلوں سےبھرا ٹرک آٹورکشہ پرالٹ گیاتھا، جاں بحق افرادمیں 67سالہ شفیق،60سالہ شبانہ،35سالہ ساجد، ساجد کی اہلیہ 32سالہ اقراء بھی حادثےکےدوران جاں بحق ہوئی۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ میں سوار 2 بچے محفوظ رہے، پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی،ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔