دُرِ نایاب: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 0 74فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو بھارتی حکومت کی بے حسی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ادارے ناسا کی مستند رپورٹ کے مطابق انڈین پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں خطرناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے۔
ناسا کی جاری کردہ تصویروں کے مطابق صرف ایک ہی دن میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی الارمنگ ہے۔ناسا کی رپورٹ اور تصویریں بھارت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
محسن نقوینے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کواتنے بڑے پیمانے پر جلانے سے سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔لاہور میں سموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانا ہے۔
بھارت کی ماحولیاتی جارحیت کی وجہ سے لاہور میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ محسن نقوی
حکومت پنجاب سموگ سے نمٹنے کے ہر وہ اقدام کررہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے۔ محسن نقوی
سموگ کے باعث آنکھوں،سانس اور ای این ٹی کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ محسن نقوی
سموگ سے بچاؤ کے لئے عوام خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو ماسک استعمال کرنا چاہیے۔ محسن نقوی