(ویب ڈیسک) عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔