بابر اعظم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی نمبر 1

Babar Azam no.1
کیپشن: Babar Azam
سورس: pcb
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر اور پاکستان دوسری بہترین ٹیم بن گئی،  پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں.

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں. اس فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے. ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہے . آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں. ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے. ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے.

اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے. بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer