ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹماٹر نے 'ٹرپل سنچری' مکمل کرلی

ٹماٹر نے 'ٹرپل سنچری' مکمل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) لاہورشہر میں ٹماٹر کی قلت اب تک برقرار ، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر نے 3 سنچریاں مکمل کر لیں، ٹماٹر مہنگا ہوتے ہی سہولت بازار سے غائب ،ٹھوکر نیاز بیگ سہولت بازار میں ٹماٹر نایاب ہو گیا۔

سہولت بازار اعوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے سے قاصر، ٹماٹر مہنگا ہوتے ہی سہولت بازاروں سے غائب ہو گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ سہولت بازار میں ٹماٹر نایاب ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر نے 3 سنچریاں مکمل کر لیں، زیادہ سے زیادہ 300 میں فروخت ہونے لگا۔

انتظامیہ سہولت بازاروں میں ٹماٹر کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ سہولت بازار کے بیوپاری بھی انتظامیہ پر پھٹ پڑھے، کہتے ہیں کہ اشیا مہنگی ملتی ہیں اور ڈی سی ریٹ پر بیچنے پر مجبور کیا جاتا ہے، ہمارے معاشی قتل بند کیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer