لاہور میں سموگ کا راج، شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے

لاہور میں سموگ کا راج، شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر، سعدیہ خان) آلودگی کے باعث لاہور میں شہری سانس اور آنکھوں کے امراض کا شکار ہونے لگے،  شہرمیں آلودگی اور سموگ نے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کرنا شروع کر دیئے ۔

شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،  سموگ کا آسان شکارآنکھیں ہیں جن پر یہ فوری اثر کر کے انہیں متاثر کرتا ہے، سموگ سے آنکھوں میں الرجی ہوجاتی ہے، آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں، پانی بہتا اور چبھن محسوس ہوتی ہے،  بار بار آنکھوں میں خارش ہوتی ہے، جس کے باعث متاثرہ شخص آنکھیں ملتا رہتے اور دھندلہ پن آجاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، چشمہ اور ماسک استعمال کریں، بالخصوص بچوں کو اس سے بچائیں، آنکھوں میں پانی کے چھینٹے ماریں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خود الرجی ڈراپ تجویز نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں، شہری ورزش اور کھلے مقامات پر واک خطرناک ثابت ہوسکتی ہے,  فضا میں کاربن نائٹروجن اور سفلر سمیت دیگر گیسسز کا انتہائی حد تک بڑھ جانا سموگ کی وجہ بنتا ہے اور یہ آلودگی آنکھوں کی جلن، سانس، نزلہ، زکام کی بیماریاں پھیلنے کا سبب بنتی ہیں۔

طبی ماہرین نے موسم سرما میں آلودگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تجویز دیتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ مضر صحت اثرات سے بچنے کے لیے غیر ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں، اپنا فیس ماسک سے کور کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer