ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ وماڈل حسنہ بھٹی نے تعلیم دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

 اداکارہ وماڈل حسنہ بھٹی نے تعلیم دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
کیپشن: City42 - Husna Bhatti
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ وماڈل حسنہ بھٹی نے تعلیم دوستی کی  اعلیٰ مثال قائم کردی، 3 غریب بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لے لی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ حسنہ بھٹی کی گھریلو ملازمہ نے چند روز پہلے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے تین بچوں کو سکول جانے سے روک دیا۔ گھریلو ملازمہ نے اس کے بارے میں حسنہ بھٹی کو بتایا تو اس پر ماڈل نے فوری طور پر بچوں کی فیس اور دیگر اخراجات اپنی ملازمہ کو دے دیئے اور گھریلو ملازمہ کو کہا وہ اپنی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ اپنے تینوں بچوں کی تعلیم کیلئے آنے والے اخراجات بھی لیا کریں جبکہ بچوں کو حسنہ بھٹی نے سکول کے نئے کپڑے بھی لے کر دیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer