ثمرہ فاطمہ: وائلڈ لائف رینجر کا شاہدرہ میں چھاپہ نایاب جانوروں کی کھالیں اتارنے والا ملزم گرفتار متعدد حنوط شدہ جانور اور پرندے برآمد کرلیےگئے ملزم قیمتی جنگلی حیات کو مار کر حنوط کر کے فروخت کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سخی محمد جوئیہ کی قیادت میں کی گئی ملزم سے 2 شیر، 2 کالا ہرن، چیتا، مگرمچھ ، شترمرغ، بندر، طوطے، کبوتر، خرگوش اور تیتر بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ہرن کے پانچ سینگ بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا عدالت کے حکم پر کیس پراپرٹی سفاری پارک لاہور منتقل کردیا گیا۔