ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطا تارڑ کی سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانی

عطا تارڑ کی سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر ان کے گھر آمد  اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے بیٹوں سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

عطا تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور وہ اپنے عوامی کردار کے باعث ایک اہم سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔