ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے دو حملے ناکام، جوابی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک

پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے دو حملے ناکام، جوابی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔

 گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد  رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضہ سے انتہائی جدید غیر ملکی ایم فور رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول قبضے میں لے لیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔  انہوں نے دہشتگردوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور ان کے لئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔