مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز؛ تاجربرادری کا سخت ردعمل سامنے آگیا

مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز؛ تاجربرادری کا سخت ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: Naeem mir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 8 تا 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن پر آل پاکستان انجمن تاجران کا موقف سامنے آگیا، تاجر رہنما  نعیم میر کا کہنا ہے کہ 8 مئی تا 16 مئی کے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران نے 8 تا 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا،  تاجر رہنما  نعیم میر کا کہنا ہے کہ غیر فطری لاک ڈاؤن پر تاجر برادری عمل کرنے سے قاصر ہوگی۔  انتظامیہ کی زور زبردستی تصادم کی طرف لےجائے گی۔ قبل از وقت لاک ڈاؤن کا اعلان کر کے رواں ہفتے مارکیٹوں کی بھیڑ کئی گنا بڑھ چکی ہے۔  رواں ہفتے میں کورونا کے تمام ایس و پیز غلط حکومتی اقدام کی وجہ سے پامال ہوچکے ہیں۔حکومت لاک ڈاؤن کی تجویز فوری واپس لے تاکہ مارکیٹوں کے موجودہ حالات نارمل ہوں۔ عوام جوق در جوق لاک ڈاؤن کے خوف سے مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔

نعیم میر  نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی نے تاجر اور عوام دونوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ حکومت ایک دفعہ پھر تاجروں کو مورد الزام ٹھہرا کر فرار ہو جائے گی۔ ہم کب تک حکومت کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھائیں گے۔تاجروں کے ساتھ مل کر عید شاپنگ کی ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے۔  ڈرامہ بازیاں ، رنگ بازیاں اور ڈالے بازیاں بند کی جائیں۔فلیگ مارچ کے ذریعے دہشت پھیلانا بند کریں۔ پولیس اور انتظامیہ اپنی پھرتیاں کنٹرول میں کرے۔

انتظامیہ کا منشا ہے مال بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے پائے۔اگر حکومت کی نیت صاف ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائے۔ ملک بھر میں کاروبار بند نہیں ہوگا کیونکہ ہم اس کے متحمل نہیں۔ ہمیں مالی امداد دیں، وظیفہ مقرر کریں اور کاروبار بند کروا لیں۔ ہمیں بھوکا مار کر کاروبار بند نہیں کروایا جاسکتا۔ہماری تکلیف محسوس کرنا ہے تو عید پر اپنی تنخواہیں اور الاؤنس بند کرکے دیکھ لیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer