دنیا کے بلند ترین پہاڑماؤنٹ ایورسٹ پر انٹرنیٹ ٹاورنصب

دنیا کے بلند ترین پہاڑماؤنٹ ایورسٹ پر انٹرنیٹ ٹاورنصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیا میں روز نئی ایجادات نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا وہ سب جو کبھی ممکن نہیں تھا آج اس پر بھی حضرت انسان نےریسرچ کرتے ہوئے ممکن بنادیا، کوہ پیمائی  کرنے والے افراد کی مشکلات کو کم کردیا، ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کے بلندترین پہاڑ ہیں جہاں پر اب  تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایجادات کی بات کی جائے تو چین کا نام سب سے پہلے سامنے آتا کیونکہ نئی قسم کی ٹیکنالوجی کی دریافت اور مشاہدات زیادہ تر چینی ماہرین، سائنسدان ہی کرتے ہیں نظر آتے ہیں،صارفین میں سوشل میڈیاکے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظرچینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی (ففتھ جنریشن) کا ٹاورنصب کیا۔چینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا 5 جی سٹیشن ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا مزید کہناتھا کہ چونکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی اونچائی 8848 میٹر ہے۔6500 میٹر پر بھی فائیو جی بہترین انداز میں کام کررہی ہے، 5300 میٹر پر قائم بیس کیمپ میں فائیو جی ڈاؤن لوڈ کی سپڈ ایک اعشاریہ 66 جی بی جبکہ اپ لوڈ کرنے کی رفتار 215 ایم بی پیز تھی۔فائیو جی ٹاور نصب ہونے کے بعد کوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

دوسری جانب ویب سائٹ ورلڈ انڈٰیکس نے دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوریا دوسرے اور قطر تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے ممالک میں حریف ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فہرست کے مطابق پاکستان 122 اور بھارت 130ویں نمبر پر موجود ہیں، ملائیشیا 94 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer