زین مدنی : پنجابی کامیڈی فلم ’’ویاہ کرتارے دا ‘‘عیدالفطر سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہوگی.
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی نے حاصل کر لیے ۔ فلم ’’ویاہ کرتارے دا ‘‘کی کاسٹ میں اداکار ایمی ورک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
علاوہ ازیں ہالی وڈ فلم’’ سکریم سیون‘‘ سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے ۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کیساتھ ریلیز کیا گیا۔ فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔
مزید براں ہالی وڈ فلم ’’گڈ لک ہیو فن ڈونٹ ڈائی‘‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دی ۔ جس کے بعد فلم کو جمعہ 20 فروری سے سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا ۔
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں ۔ فلم سسپنس سے بھرپور ہے۔