ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے  56 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ ملزمان  کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer