ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2026-2027: مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز دیدیں ،تفصیل سامنے آگئی

بجٹ 2026-2027: مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز دیدیں ،تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نئے مالی سال کا آغاز ہونے والا ہے ۔ حکومت  بجٹ  کی تیاری کررہی ہے ۔ مختلف محکموں نے  اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے  اگلے برس کا بجٹ مانگ لیا ۔ 

دستاویزات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے 186 ارب 92 کروڑکے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے،ہائر ایجوکیشن نے 136 ارب 27 کروڑکے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے،
سپیشل ایجوکیشن 8 ارب 63 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے،محکمہ لٹریسی نے 10 ارب 28 کروڑ، سپورٹس13 ارب 59 کروڑ کے منصوبے تجویزکئے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 148 ارب 22 کروڑکےمنصوبےتجویزکئے۔ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے 82 ارب 14 کروڑ کے منصوبے تجویز کئے۔سوشل ویلفیئر نے 8 ارب، وومن ڈیویلپمنٹ نے 88 کروڑکےمنصوبےتجویزکئے۔ایریگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 32 ارب سے زائد کے منصوبے تجویز کئے۔
محکمہ توانائی نے 21 ارب ،زراعت نے 98 ارب کےمنصوبےتجویزکئے۔جنگلات نے 20 ارب کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے۔محکمہ فوڈ سیفٹی نے 20 ارب 18 کروڑکےمنصوبےتجویزکئے،لائیو سٹاک نے35 ارب 85 کروڑ کے منصوبے بجٹ میں شامل کرنے کیلئے تجویز کئے۔محکمہ سکل ڈویلپمنٹ نے 41 ارب 56 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے تجویزکئے،محکمہ سیاحت نے 25 ارب 22 کروڑکےمنصوبےتجویزکئے،محکمہ لیبر نے 20 ارب 94 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے بھجوائے۔
محکمہ مواصلات نے 122 ارب 27 کروڑکےمنصوبےتجویزکئے،محکمہ اوقاف نے 5 ارب 68 کروڑ کی سکیمیں تجویز کیں۔
محکمہ پولیس نے 28 ارب 71 کروڑکی ترقیاتی سکیمیں تجویز کیں۔بورڈ آف ریونیو نے 17 ارب سے زائد کی ترقیاتی سکیمیں تجویز کیں۔محکمہ داخلہ نے 24 ارب 59 کروڑ کے ترقیاتی بجٹ کی ڈیمانڈ بھجوائی۔محکمہ قانون نے 4 ارب 80 کروڑ کا ترقیاتی ڈیمانڈ کیا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 21 ارب 60 کروڑ کا ترقیاتی ڈیمانڈ کیا۔