ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلا اور عوام نے احاطہ عدالت میں عدالت لگا لی ؛ملزم سلمان فاروقی پر پولیس کی موجودگی میں تشدد

وکلا اور عوام نے احاطہ عدالت میں عدالت لگا لی ؛ملزم سلمان فاروقی پر پولیس کی موجودگی میں تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوجوان پر تشدد کیس میں گرفتار سلمان فاروقی  پر  وکلا اور عوام نے عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی، پولیس کی موجودگی میں احاطہ عدالت میں ملزم  پر تشدد نے کئی سوال کھڑے کردیے 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا۔ سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزموں  کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ پولیس  کی حراست میں ملزم پر احاطہ  عدالت میں  تشدد ہونا  سیکورٹی پر سوال اٹھا رہا ہے ۔ قانون کے رکھوالوں نے احاطہ عدالت میں  ملزم پر تشدد کرکے  قانون کی دھجیاں اڑائیں ہیں ۔ ملزم عدالت میں پیش ہوا ، سزا دینا عدالت کا کام ہے ۔ وکلا نے احاطہ عدالت میں  قانون ہاتھ میں لے کر ملزم پر تشدد کرکے  ناحق سزا دی 

 یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔