زاہد چودھری: محکمہ صحت کی نااہلی، 6 ہزار نرسنگ طالبات 2 ماہ سے وطیفے سے محروم ہیں،اپریل اور مئی کا وظیفہ تاحال فرسٹ ایئر نرسنگ طالبات کو نہ مل سکا۔
مارچ میں سرکاری نرسنگ کالجز کے داخلے مکمل ہوئے اورکلاسز کا آغاز ہوگیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا طالبات کو وظیفہ ادائیگی سنٹرلائزڈ کرنے سے مسائل کا سامنا کر نا پڑا۔نرسنگ طالبات کو عید الاضحٰی پر بھی وظیفہ کی ادائیگی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے نرسنگ طالبات کوشدید مالی مشکلات کا سامنا کر نےپڑ رہا ہے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے وظیفہ ادائیگی کوسنٹرلائزڈ کرنا سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تجربے کا خمیازہ نرسنگ طالبات بھگتنے پر مجبور ہیں۔