عابد چودھری:پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ، ٹریفک پولیس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ،نئے یونیفارم کا رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتےہوئے منتخب کیا گیا۔
2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوادیں، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا۔