پی ٹی آئی کو گڈ بائے کہنے والوں کا علیحدہ گروپ بنانے کا اعلان

پی ٹی آئی کو گڈ بائے کہنے والوں کا علیحدہ گروپ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے سابق ارکان اسمبلی نے علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان نے اپنا الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس متحرک  ہوگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے سابق اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ایک بڑا گروپ آج اکٹھے چلنے کا اعلان کرے گا۔ ہم لوگ کبھی ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ ہم دیکھیں گے کہ سیاست کس کروٹ بیٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کارکن بے یار و مددگار نہیں ہو سکتے۔ ہم فوج مخالف بیانیے کے خلاف ہیں، مگر پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں۔