دی کنگ کو پچھاڑنےوالےیونانی دیوتا کی وڈیوزنےٹک ٹاک میں دھوم مچادی

“Body of a Greek God
کیپشن: 2006 میں دی کنگ رونی کولیمن کپشھاڑ کر مسٹر اولمپیا بننے والے جے کٹلر آجکل 50 سال سے زیادہ عمر کی باڈی بلڈنگ ٹائیٹل کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پرانی وڈیوز ٹک ٹاک میں شئیر کر کے شائقین کی پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سنہ 2006 کے مسٹڑ اولمپیا مقابلہ میں بظاہر ناقابل شکست دی کنگ کو پچھاڑ کر عالمی شہرت پانے واکے یونانی باڈی بلڈر جے کٹلر باڈی بلڈنگ کے مقابلوں سے تو دس سال پہلے دستبردار ہو چکے ہیں لیکن آجکل ان کی نظر  'Fit for 50' مقابلوں پر ہے جن میں صرف 50 سال سے زیادہ عمر کے باڈی بلڈر حصہ لیتے ہیں۔

 جے کٹلر نے اپنے خاندان کے تعمیراتی کاروبار کو چھوڑ کر،  کل وقتی باڈی بلڈنگ ٹریننگ کا راستہ اختیار کیا تھا۔ جے کٹلر نے 2006 کے مسٹر اولمپیا میں 'دی کنگ'  کے نام سے مشہورر رونی کولیمن کا تختہ الٹا تو دنیا بھر کے تن سازی کے شائقین چونک گئے تھے کیونکہ رونی کولیمن مسلسل 8 مرتبہ مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت چکے تھے اورر 2006 میں بھی ان کے مسلز کو دیکھ کر ان کے شکست کا تصور کرنا مشکل تھا۔ دی کنگ سے مسٹر اولمپیا ٹائٹل چھیننے کے بعد کٹلر نے زمید تین بار یہ ٹائٹل جیت کر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا۔

اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو میں کٹلر اپنے مداحوں کو اپنے گزرے دنوں کی یادوں میں لے گئے جب وہ جوان تھے، انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کے ایک مقابلہ میں پوزنگ کی وڈیو شئیر کی تو اسے مداحوں نے بہت سراہا۔ انہوں نے مہمان ک حیثیت سے پوزنگ سے پہلے پمپنگ آئرن کے ساتھ ورزش کی وڈیو بھی شئیر کی۔ اس وڈیو پر ایک فین نے تبصرہ کیا کہ یہ مہمان پوزنگ کے لئے دیوانی کنڈیشن ہے، ایک فین نے تو انہیں یونانی دیوتا ہی قرار دے دیا۔ 

کٹلر نے ٹک ٹاک میں'The Most EPIC Posedown' کے عنوان سے ایک ویڈیو میں،دی کنگ  کولیمن اورروھل کو  مقابلے سے پہلے ہجوم کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی دوران کٹلر نے  ایک "پرو"  کی طرح انٹری دی اور پوز دینے لگا۔  ان کے پوزنگ شروع کرنے کے بعد دونوں بڑے تن سازوں نکولمین اور روہل نے بوکھلا کر  اپنی قمیضیں اتار  دیں اور زیادہ سنجیدگی سے پوزنگ کرنے پر مجبور ہو گئے۔