رانا ثناء اللہ کی حکومت پر کڑی تنقید

رانا ثناء اللہ کی حکومت پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو لائے ہیں یقینا انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا ہوگا، ان ہاؤس تبدیلی کا وقت آیا تو شاہ محمود قریشی کے نام پر غور ہوسکتا ہے، سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار بنی گالہ ٹیم ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران صدر پنجاب رانا ثناء اللہ  کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں بچوں کی اموات انتہائی افسوسناک ہے، اب تک اس واقعے کی کسی نے ذمہ داری نہیں لی۔ سانحہ ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ن لیگ حتمی رائے پر پہنچ گئی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو مزید وقت نہیں دینا، اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ اچھی تجاویز دیں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہوگا، ان ہاؤس تبدیلی کا موقع ملا تو شاہ محمود قریشی پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معاشی صورتحال یہی رہی تو پھر اکتوبر، نومبر میں پنجاب حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں ہوں گے۔