شہرمیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 223 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،253 زخمی ہوئے ۔ 94شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔
159معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
چوہنگ، ملتان روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگئے ۔ متوفی کی شناخت 76 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی، حادثہ سڑک پار کرتے ہوئے پیش آیا، لاش پولیس کے حوالے کردی گئی ۔