ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی سٹی کا اکبری گیٹ، موچی گیٹ ،رنگ محل کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

 ایس پی سٹی کا اکبری گیٹ، موچی گیٹ ،رنگ محل کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایس پی سٹی بلال احمد کا ڈویژن  نے  مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اکبری گیٹ،موچی گیٹ،رنگ محل کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس پی سٹی بلال احمد نے عزاداری جلوس کے روٹ کا بھی تفصیلی دورہ کیا،جلوس کی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ، دوران وزٹ منتظمین سے ملاقات کی وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات بریف کیا
ترجمان پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی بابر انصاری سمیت متعلقہ اور ایس ایچ او ہمراہ موجود تھے 
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،جلوس کے روٹ کی چھتوں پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں ،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،