ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کا وہ نیا بہترین فیچر جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا

ٹک ٹاک کا وہ نیا بہترین فیچر جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے اور اس میں خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جیسا سب کو معلوم ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے تو جب بھی اسے اوپن کیا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والی تیز آواز اردگرد بیٹھے افراد کو بھی چونکا دیتی ہے۔ ٹک ٹاک فیڈ میں ویڈیوز کو میوٹ کرنا ممکن نہیں، بس ڈیوائس کے والیوم کو ہی بند کرنا پڑتا ہے۔ مگر اب ٹک ٹاک نے اس کا ایک حل پیش کیا ہے تاکہ صارفین ایسے ماحول میں بھی ویڈیوز دیکھ سکیں جہاں ڈیوائس کی آواز کھولنا مناسب محسوس نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا کمپنی نے اوپن ٹک ٹاک آن میوٹ نامی فیچر کو خاموشی سے متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے پر جب بھی آپ ٹک ٹاک اوپن کریں گے تو ویڈیوز کی آواز اس وقت سنائی نہیں دے گی جب تک والیوم بڑھایا نہیں جاتا۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں۔سب سے پہلے ٹک ٹاک کو اوپن کریں اور پھر اپنی پروفائل میں جائیں۔پروفائل میں جاکر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو اوپن کریں۔وہاں نیچے اسکرول کرکے پلے بیک پر کلک کریں اور وہاں اوپن ٹک ٹاک آن میوٹ کو ان ایبل کر دیں۔ایسا کرنے کے بعد جب بھی آپ ٹک ٹاک کو اوپن کریں گے تو ویڈیو کی آواز سنائی نہیں دے گی۔

Ansa Awais

Content Writer