سکیم موڑ تا یتیم خانہ چوک پر نشئی افراد کا قبضہ،کھلے عام نشے کی خرید وفروخت جاری

سکیم موڑ تا یتیم خانہ چوک پر نشئی افراد کا قبضہ،کھلے عام نشے کی خرید وفروخت جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سکیم موڑ تا یتیم خانہ چوک گرین بیلٹ پر نشئی افراد نے قبضہ کر لیا۔ کھلے عام نشہ آور اشیاء کا استعمال اور خرید و فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک تک سڑک کے درمیان بنے گرین بیلٹس نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکی۔نشے کے عادی افراد کھلے عام گرین بیلٹس پر نشہ استعمال کرتے ہیں جبکہ فروخت کرنے والے بھی بغیر کسی خوف کے اپنا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ نشئی افراد کی سرگرمیوں نے لوگوں کا اہل خانہ سمیت باہر نکلنا محال کر رکھا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس نشئی افراد اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر گرین بیلٹس کو نشئی افراد کے قبضہ سے واگزار کروایا جائے۔