آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد : شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے کی بدترین قلت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے بڑھکر 2650 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے  شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اتنا مہنگا آٹا خریدنا استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے کی قلت سے عوام پریشان ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی مقدار نہایت محدود آرہی ہے جبکہ صارفین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے، بالخصوص کچی آبادیوں اور کالونیوں میں واقع یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا سرے سے ہی غائب ہے۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کی سنگینی کا فوری نوٹس لینے اور یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔