ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنین پراسرائیلی فوج کی بمباری،7فلسطینی شہید

Israeli bombing killed five persons in Palestine, City42
کیپشن: 3 جولائی 2023 کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  جنین میں اسرائیل کے میزائل حملہ کے دوران عمارتوں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھ کر فلسطینی نوجوان  کسی  پناہ گاہ تک پہنچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صبح سویرے بمباری سے7فلسطینی شہید ہو گئے۔ فضائی حملے میں 20شہری بھی شدید زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنین پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں پیر کے روز دوپہر تک7افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر میزائلوں سے کئے۔

 فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 میزائلوں سے مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی بکتربند گاڑیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور چھاپے مارے گئے۔

اسرائیل نے پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بڑے پیمانے پر فوجی مہم کا آغاز کیا، کئی عمارتوں پر فضائی حملے کیے جب بکتر بند گاڑیوں اور اسنائپرز نے پناہ گزین کیمپ کو گھیرے میں لے لیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آٹھ فلسطینی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

گولی لگنے سے چار افراد ہلاک ہوئے اور ان کی شناخت سمیح ابو الوفاء، حسام ابو تھیبہ، اوس الحنون اور نورالدین مرشد کے نام سے ہوئی۔ فضائی حملوں میں کم از کم تین ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اسرائیلی فوج کے بلڈوزر طبی عملے کو کچھ علاقوں تک پہنچنے سے روک رہے ہیں۔

جینن گورنمنٹ ہسپتال کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ حملہ برسوں میں بدترین حملوں میں سے ایک تھا، انہوں نے مزید کہا: "ہمیں 2002 کے بعد سے اتنے سنگین زخم نہیں آئے ہیں۔"

 دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسسندوں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنین میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ایک مکان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔