خورشید شاہ نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کا نیا فارمولا بتا دیا

Khursheed Shah
کیپشن: Khursheed Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کا نیا فارمولا بتادیا۔ 

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں، دس سال زراعت کو سپورٹ کریں، ملک پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا، حکومت کسی کی بھی ہو، زراعت کو سپورٹ کرنے کا دس سال سسٹم چلتا رہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں، یوریا پر سبسڈی واپس لے لیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کاٹن کی قیمت آٹھ ہزار کر دو، گندم تین ہزار، سرسوں سات ہزار، کسان سترہ سو کی بجائے خوشی سے تین ہزار کی یوریا لینے پر تیار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کھاد فیکٹریوں کو گیس سبسڈی ختم کر دو، اس گیس سے دوسری صنعتیں چلیں گی، سگریٹ پر ٹیکس بڑھائیں، دو سو ارب روپے اضافی ملیں گے۔