بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی سی وی شیئر کردی

Bill Gates Shares His 48-Year-Old Resume
کیپشن: Bill Gates Old Resume
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کی امیرترین شخصیات میں سے ایک نام مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا بھی ہے، سوشل میڈیا پر بل گیٹس نے اپنی  48 سالہ پرانی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نوکری تلاش کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈن پر اپنی 48 سال پرانی سی وی شیئر کی، بل گیٹس نے یہ سی وی ہارورڈ کالج کے پہلے سال میں بنائی تھی۔ مائیکروسافٹ کے بانی نے شیئر کردہ سی وی کے ساتھ لکھا کہ ’’چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آوٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے میں آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر بل گیٹس کی جانب سے سی وی شیئر کرنے پر صارفین نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 48 سال پرانی ہونے کے باوجود بالکل پرفیکٹ ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer