کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ، دنیا بھر میں ایک ہی دن میں2 لاکھ نئے مریض

کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ، دنیا بھر میں ایک ہی دن میں2 لاکھ نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں، کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 798 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے، 15 ہزار 898 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

  برازیل میں مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 60 ہزار 713 زندگیاں نگل چکا ہے، روس میں کل اموات 9 ہزار 536 ہو گئیں، بھارت چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 17 ہزار 848 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 220 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 906 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 483 ہو چکی ہے،سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 739 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 363 ہو گئیں۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 537 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer