ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچیس کروڑ روپے سے زائد  مالیت کی سمگلنگ پکڑی گئی

 پچیس کروڑ روپے سے زائد  مالیت کی سمگلنگ پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ  نے پچیس کروڑ روپے سے زائد  مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔

 ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ قلات کی معاونت سے کی گئی ۔ضبط کیے گئے اسمگل شدہ سامان میں غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا شامل ہے ۔برآمد شدہ سامان کی قیمت ، انشورنس اور فریٹ کی مالیت پچیس کروڑ  تیرہ لاکھ روپے لگائی گئی    ہے۔

ایف بی آر  اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت کے خلاف  انفورسمنٹ کی سخت  کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر  عزم   ہے۔