سٹی 42 : خیرپور کوٹ پل کے مقام پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک ڈاکو کو اُسکے ساتھی سمیت جہنم واصل کردیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی کی نگرانی میں پولیس نے کوٹ پل کے مقام پر بڑا آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 60 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو مرچو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے اوپر دہشتگردی، اغوا برائے تاوان پولیس مقابلے پولیس کے جوانوں کے شہادت ملوث ہونے سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔