سٹی 42: سی پی او فیصل آباد بلال عمر کے حکم پر پتنگ بازی کے خلاف کارروائی ہوئی فیصل آباد پولیس نے مختلف علاقوں سے نو پتنگ باز گرفتار کرلئے
پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے پتنگ بازوں میں ایان، عامر ، حمزہ، ساجد وغیرہ شامل ہیں ۔
ملزموں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور بھی برآمد ہوئی ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔