سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 مشکوک ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو شہر کی مختلف جگہوں (ڈیفنس، شالیمار اور گڑھی شاہو) سے گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، 04 پستول، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قیصر، شہباز،جاوید، بشیر کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی، شالیمار، گڑھی شاہو کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈولفن سکواڈ کمر بستہ ہے، شہری جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔