سٹی 42 : اے این ایف نے کارروائی کے دوران منشیات برآمد ہونے پر 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے عملے نے یارو کے مقام پر خفیہ اطلاع پر ایک گاڑی سے 7 کلو آئس برآمد کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات اندورن ملک اسمگل کی جارہی تھی ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔