بھاٹی گیٹ لرزہ خیز قتل؛ نانا نے 2 سالہ نواسی کو ذبح کرڈالا

Nawasi murder Lahore
کیپشن: Nawasi murder
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور کے اندرون بھاٹی گیٹ میں نانا نے نواسی کو قتل کردیا۔کوچہ رنگریزہ کے رہائشی ملزم جاوید اشفاق نے اپنی نواسی 2 سالہ دعا کو ذبح کر کے بیدردی سے معصوم کی جان لے لی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ اندرون بھاٹی گیٹ میں نانا نے نواسی کو قتل کردیا،  پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی،کوچہ رنگریزہ کے رہائشی ملزم جاوید نے 2 سالہ دعا کو ذبح کر کے جان لی۔

 پولیس کا کہناتھا کہ ملزم جاوید کی بیٹی ماہ جبین کی 3 سال قبل عمر فاروق سے شادی ہوئی تھی، 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تو خاتون اپنے والدین کے گھر میں مقیم ہوئی،بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہناتھاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer