ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز پور روڈ، رکشہ و موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم،نوجوان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

Citizen injured
کیپشن: Accident on Ferozpur road
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب شہزاد)فیروز پور روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ، حادثے میں ایک نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
 فیروزپور روڈ کلمہ چوک فلائی اوور پر رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے دوران نوجوان شہری کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیروز پور روڈ پر مسلم ٹاؤن سے ماڈل ٹاون کچہری کی جانب جانیوالی ٹریفک شدید دباؤ کا شکار رہی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے 1122 کو اطلاع دی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  سندر کے علاقے میں  تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا تھا۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا  جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک لیکر فرار ہو گیا تھا ۔