غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز  کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ

Lesco
کیپشن: Electricity connection
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نصب بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کمپنی نے تمام آپریشن ونگ کے دفاتر کو فارم ہاؤسز اور ٹیوب ویلز کے کنکشنز کی بنیاد پر بننے والی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست مرتب کر کے ہیڈکوارٹرز بھجوانے کے احکامات جاری دیئے۔
شہر کی غیر منظور شدہ سکیمز میں لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے کنکشن لگائے گئے تاہم کنکشن کو منظور شدہ بلاک میں منظور کرکےغیر قانونی طور پر توسیع حاصل کی گئی اور سینکڑوں میٹرسروس کیبل بچھا کرغیر قانونی کنکشن سے بجلی استعمال ہونے لگی۔ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف کمپنی کے ناردرن، سینٹرل، ایسٹرن اور ساؤتھ سرکل میں آپریشن کیا جائیگا اور کنکشنز منقطع کرکے ملوث لیسکو ملازمین کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

دوسری جانب کمپنی میں نادہندہ پراپرٹیز کو تعمیر نو کرکے کنکشنز دینے کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی پراپرٹیز پر نصب کنکشنز بھی منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔