بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو دل کا دورہ پڑگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو دل کا دورہ پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنانے والے اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 48سالہ سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑگیا، حالت بگڑنے پر انہیں فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا،خرابی صحت کے پیش نظر   اینجیو پلاسٹی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا کے معروف کھلاڑی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اور بھارتی بورڈ کے صدرسارو گنگولی کو دورہ قلب پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، افسوسناک خبر سن کر مداح بھی پریشان ہوگئے اور ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت خرابی کے پیش نظر اینجیو پلاسٹی کردی ہے۔ڈاکٹروں نے کا کہناتھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،مگر ان کوابھی ڈسچارج نہیں کیا جارہا مزید چند روزہسپتال میں رکھاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا،پاکستانی ٹیم کے سبابق کپتان وقار یونس ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی، وزیراعلیٰ ممبئی اور اجنکیا راہنے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کنگولی کی صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اپنے دور کے بہترین بلے باز رہے انہوں نے 1996ء سے 2008ء کے درمیان بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ میچوں میں 7212 رنز سکور کئے، 1992ء سے 2007ء کے درمیان 311 ون ڈے میچوں میں 11363 رنز بنائے۔اس وقت وہ بی سی سی آئی کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔                                

M .SAJID .KHAN

Content Writer