پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی اصلاحات کا فیصلہ

 پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی اصلاحات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی اصلاحات کرنے کا فیصلہ، یونیورسٹی میں چار پرو وائس چانسلرز بھی تعینات ہوں گے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد نے بڑے پیمانے پر انتظامی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کو پانچ مختلف زونز میں تقسیم کر کےاختیارات کمیٹیوں  کے  سپرد کیے جا رہے ہیں، جبکہ چار پرو وائس چانسلرز بھی تعینات کیے جا رہے ہیں، پرو وائس چانسلر اکیڈمکس، پرو وائس چانسلر فنانس، پرو وائس چانسلر فنانس اور پرو وائس سٹوڈنٹس افیئرز شامل ہیں۔

یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز کوانتظامی طور پر تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہاسٹلز میں کمروں کی الاٹمنٹ اور چیک اینڈ بیلنس کا اختیار ڈپٹی چیئرمین ہال کونسل کے سپرد کیا گیا ہے، ہاسٹل نمبر ایک تا 11، 14 تا 18 نمبر ہاسٹل اور خواتین ہاسٹلز کو الگ الگ زون میں تقسیم کردیا، طلبا کو ہاسٹل میں الاٹمنٹ صرف ایک سال کیلئے ہوگی، ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق کےبعد دوبارہ الاٹمنٹ دی جائے گی، ہاسٹلزکےکمروں کےالاٹمنٹ سسٹم کو آن لائن منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اولڈ کیمپس زون، آئی ای آر تا الیکٹریکل انجینئرنگ زون، ہیلے کالج، لاء کالج زون اور آئی بی اے تا شعبہ اسلامیات تک زون تشکیل دیا گیا ، ہر زون کا انتظامی سربراہ سینئر پروفیسرز کو مقرر کر کے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، زون کا سربراہ سمسٹر رولز پر عمل درآمد کرانے کے پابندہو گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے سٹی 42  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد انتظامی امور کو موثر اور تعلیمی ماحول میں مزید بہتری لانا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer