ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

 ڈولفن سکواڈ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42نیوز) ڈولفن سکواڈ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ایس پی ڈولفن نوید ارشاد نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سب انسپکٹر کو مبارک باد دی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ میں تعینات ٹی ایس آئی محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کریمنالوجی اینڈ سکیورٹی سٹڈیز میں اول پوزیشن حاصل کر لی، انہوں نے 129ویں کا نوووکیشن میں جی پی اے 3.92 کے تحت مارکس حاصل کیے، پنجاب یونیورسٹی کے طرف سے ٹی ایس آئی محمد علی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

  ڈولفن سکواڈ میں کرائم انیلسز برانچ کے ہیڈ محمد علی ایس آئی پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں اول پوزیشن ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز کے ریگولر اینٹی ٹیررسٹ کورس کے بھی کوالیفائیڈ ہیں۔

  ایس پی ڈولفن نوید ارشاد نے ٹی ایس آئی محمد علی کو تعریفی اسناد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں سی سی II وی سی I کی سفارشات مرتب کرنے کے احکامات بھی دیئے ۔

ایس پی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس آفیشلز کی شمولیت سے محکمہ کا وقار بلند ہوا ہے اور جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی پولیس آفیشلز نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer