ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر پورٹ اور اطراف میں شدید دھند، فلائیٹ آپریشن معطل

ائیر پورٹ اور اطراف میں شدید دھند، فلائیٹ آپریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: ائیرپورٹ اور اسکے اطراف میں گہری دھند، حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی۔ ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ اور اطراف سمیت مرکزی رن وے پر بھی شدید دھند کے بادل چھا گئے۔ایئر پورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی۔

لاہور ائیر پورٹ کو تمام فلائیٹ آپریشن کے لیے بند کردیا گیا۔ شدید دھند کے باعث تمام پروازوں کو صبح دس بجے تک منسوخ کردیا گیا ہے۔